ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صدرجمہوریہ کے بعد اب افریقی ممالک کے دورے پر جائیں گے مودی،پرنب مکھرجی نے کی تصدیق

صدرجمہوریہ کے بعد اب افریقی ممالک کے دورے پر جائیں گے مودی،پرنب مکھرجی نے کی تصدیق

Thu, 16 Jun 2016 12:14:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 15جون؍(آئی این ایس انڈیا) نریندر مودی جولائی میں 5افریقی ممالک کا دورہ کریں گے۔بتا دیں کہ صدر پرنب مکھرجی ان دنوں 3افریقی ممالک کے دورے پر ہیں۔گھانا، آئیوری کوسٹ اور نمیبیا کے دورے پر گئے پرنب نے منگل کو گھانا میں انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ عشائیہ میں مودی کے افریقی ممالک کے دورے کی تصدیق کی۔اس دورے کا مقصد سمندر کے راستے کاروبار(بلیواکنامی)پر توجہ مرکوز رہے گا۔رات کے کھانے کے دوران صدر نے ہندوستان اور افریقہ کے پرانے رشتوں کویاد کیا۔انہوں نے کہاکہ افریقی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات وقت کے ساتھ اور گہرے ہوئے ہیں۔صدر نے کہا کہ میرا یہ دورہ اچانک نہیں ہے بلکہ یہ پی ایم مودی کی دہلی میں منعقدہ ہند۔ افریقہ فورم میٹنگ کے تناظرمیں ہے۔پرنب نے کہاکہ حال ہی میں نائب صدر حامد انصاری تیونس اور مراکش گئے تھے۔اس کے بعد میں تین افریقی ممالک کے دورے پرہوں۔اسی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جلد ہی مودی بھی افریقہ کے چار سے پانچ ممالک کے دورے پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی کا یہ دورہ افریقی ممالک کو یہ پیغام دینے کے لئے ہے کہ افریقہ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔


Share: